ترقیاتی سکیموں کے کنٹریکٹرز کی 87کروڑ روپے قومی خزانہ میں جمع کرانے کی یقین دہانی 

Dec 21, 2022


لاہور(سپیشل رپورٹر) وزیر تعمیر و مواصلات پنجاب نے نئی تاریخ رقم کردی ،وزیر تعمیر مواصلات کی اپیل پر ترقیاتی اسکیموں کے کنٹریکٹ حاصل کرنے والے کنٹریکٹرز نے 87کروڑ روپے کی رقم قومی خزانہ میں جمع کروانے کی یقین دہانی کروادی تاریخ میں پہلی مرتبہ کنٹریٹرز نے اپنی بچت کم کرکے رقم قومی خزانہ میں جمع کروانیکا فیصلہ کیاپنجاب حکومت نے صوبے بھر میں 20 ارب روپے مالیت کی 27 نئی سکیمیں شروع کیں جن میں ترقیاتی سکیموں میں قومی خزانے کے 87کروڑ روپے سے زائد کی بچت کی گئی جس کا کریڈٹ وزیر تعمیر مواصلات پنجاب علی افضل ساہی کو جاتا ہے وزیر تعمیر مواصلات پنجاب علی افضل ساہی نے کنٹریکٹ حاصل کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ بات چیت کی ہے ۔

مزیدخبریں