پرویز الہٰی نے اعتماد کا ووٹ نہ لیا تووزیراعلی نہیں رہینگے، عمران نذیر 

Dec 21, 2022

لاہور(نیوز رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ اگر وزیراعلی پنجاب نے اعتماد کا ووٹ نہ لیا تووہ وزیراعلی کے اہل نہیں رہیں گے۔گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا ہے جس کے پیش نظروزیراعلی پنجاب اس بات کے پابند ہیں کہ وہ اعتماد کا ووٹ لیں۔وزیراعلی پنجاب نے اعتماد کا ووٹ حکومتی ارکان سے لینے ہیں اور مطلوبہ تعداد پوری کرنی ہے۔پنجاب حکومت کو خوف ہے وہ اعتماد کا ووٹ نہیں لے پائیں گے اس لئے اعتماد کا ووٹ لینے سے خوفزدہ ہیں اور اعتماد کا ووٹ لینے کی جانب بڑھنے سے گریزاں ہیں۔وزیراعلی پنجاب کے اعتماد کی ووٹنگ کے روز اپوزیشن ارکان کا پنجاب اسمبلی جانے کی ضرورت نہیں، اس روز صرف حکومت نے مطلوبہ تعداد پوری کرنی ہوتی ہے۔

مزیدخبریں