لاہور ( نیوز رپورٹر) پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و لاہور جنرل ہسپتال انتظامیہ نے صوبائی حکومت کے احکامات پر عملدرامد کرتے ہوئے معذور ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا اور بقایا جات بھی ادا کر دئیے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے بتایا کہ قبل ازیں معذور ملازمین کو کنوینس الاؤنس کی مد میں 2ہزار روپے ماہانہ دیا جاتا تھا جو آپ6ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔