لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب فیسیلی ٹیشن کمیٹی برائے محکمہ سوشل ویلفیئرپنجاب کی وائس چیئرپرسن صفیہ اسحق نے کہاکہ محکمہ سماجی بہبود خواتین کو ہنرمند بناکر انہیں ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کیلئے گرانقدر خدمات انجام دے رہا ہے ۔انہوںنے ان خیالات کااظہار گزشتہ روز اقبال ٹاؤن میں واقع صنعت زار کے دورے کے موقع پرکیا۔صنعت زار کے مختلف شعبوں کے دورے کے دوران انہوںنے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی سربراہی میں مختلف محکموں میں فیسیلی ٹیشن کمیٹیوں کاقیام خوش آئند ہے۔ اس سے مسائل کو گراس روٹ لیول پر حل کرنے میں مدد ملے گی۔