فیفا ورلڈ کپ کی فاتح ارجنٹائن ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

Dec 21, 2022


لاہور(سپورٹس رپورٹر+نوائے وقت رپورٹر)قطر میں فیفا ورلڈ کپ 2022ء کی فاتح ٹیم ارجنٹائن کے کھلاڑیوں کا وطن واپسی پر شاندار استقبال‘ ایئر پورٹ پہنچتے ہی ہزاروں  شائقین نے ٹیم کا بیونس آئرس میں تاریخی استقبال کیا۔اس تاریخی فتح کا جشن منانے کیلئے ارجنٹائن چھٹی کا بھی اعلان کیا گیا ۔ تاریخی فتح کے بعد سے دارالحکومت پارٹی موڈ میں ہے۔سوشل میڈیا پر بیونس آئرس سے ارجنٹائن کی ٹیم کے کھلاڑیوں کی وطن واپسی پر شاندر استقبال کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔  بس کے  اطراف دور دور تک شائقین ارجنٹائن کے جھنڈے لہراتے اور ٹیم کے ہمراہ جیت کا جشن مناتے ہوئے نظر آئے۔شائقین نے ڈھول کی تھاپ پر گانے گنگنائے اور آتش بازی سے آسمان کو جگمگا دیا۔فیفا ورلڈکپ میں شکست سے فرانسیسی مشتعل ہوگئے اور عوام نے سڑکوں پر نکل کر ہنگامہ آرائی  اور تھوڑ پھوڑ کی،پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں جس میں 50کے قریب شہری زخمی ہوئے جبکہ 10پولیس اہلکاروں کو بھی چوٹیں آئیں،پولیس نے ایک درجن سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔
 مظاہرین نے امباپے کے سوا پوری ٹیم کی ناقص کارکردگی پر تنقید کی۔

مزیدخبریں