بلاول بھٹو نے بی جے پی کو اس کی زبان میں کرارا جواب دیا،شیری رحمان


اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان کے وزیر خارجہ اورپیپلز پارٹی (پی پی پی)کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے سر کی قیمت لگانے پر پارٹی رہنما شیری رحمان نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو اسی کی زبان میں کرارا جواب دےدیا نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھی بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کے رہنما کے اعلان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں کرارا جواب بھی دے دیااپنے بیان میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے سر پر انعام کا اعلان کرنے پر بی جے پی رہنما کی شدید مذمت کرتے ہیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ انتہا پسندی کے ایسے اعلانات صرف دہشتگرد کرتے ہیں جو بی جے پی کے رہنما کر رہے ہیںشیری رحمان کا کہنا تھا کہ یہ بی جے پی کی انتہا پسند سوچ کی واضح مثال ہے، پیپلز پارٹی مودی اور بی جے پی کی انتہا پسند سوچ سے ہمیشہ پردہ اٹھاتی رہے گی پی پی رہنما نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے دنیا کے سامنے ایک تاریخی حقیقت بیان کی ہے، مودی گجرات کا نہیں مقبوضہ کشمیر کا بھی قصائی ہے۔
شیری رحمان

ای پیپر دی نیشن