لاہور ( کلچرل رپورٹر) فنون لطیفہ کے فروغ کے لیے کلچرل کمپلیکسز اور آرٹ گیلریز کی جدید رجحانات سے ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ نئی نسل کو تہذیب و ثقافت کے مختلف ادوار سے روشناس کروانے میں مصوروں اور مجسمہ سازوں کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ کلاسیکل فنکاروں کے فن پارے مقامی تہذیب و تمدن کے بہترین ترجمان ہیں۔فنون لطیفہ ملک میں سیاحت کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔محکمہ ثقافت نئے اور پرانے فن کاروں کے فن پاروں کی موزوں یشکش کے ساتھ ان کے تحفظ کو بھی یقینی بنائے ۔ان خیالات کا اظہار سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب آصف بلال لودھی نے الحمرا کلچرل کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم کے فوری کے موقع پر کیا۔ کمپلیکس کے ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے صوبائی سیکرٹری کا استقبال کیا اور انہیں الحمرا کلچرل کمپلیکس کے مختلف شعبہ جات پر تفصیلی بریفننگ دی۔ سیکرٹری اطلاعات و ثقافت نے کمپلیکس کی تزئین و آرائش اور ہالز کی مرمت کے ساتھ آرام دہ نشستوں اور آرٹ گیلریوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی۔ سیکرٹری اطلاعات و ثقافت نے آرٹ گیلری میں آویزاں شہرہ آفاق مصوروں کے فن پاروں میں خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے تصاویر کے رنگوں اور ان میں استعمال ہونے والے میٹریل کو موسم اور سورج کی شعاعوں کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے مصنوعی اور ماحول دوست لائٹوں کی تنصیب کی ہدایات جاری کیں ۔
فنون لطیفہ کے فروغ کیلئے جدید رجحانات سے ہم آہنگی ضروری ہے، آصف بلال
Dec 21, 2022