اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)آڈیٹر جنرل آفس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان آڈٹ اینڈ اکانٹس سروس کے گریڈ 18 کے 19 افسران کو گریڈ 19 میں ترقی دے دی گئی ہے۔ ترقی پانے والے افسران میں مرزا وقار بیگ، علی عباس، سلیم جہانگیر، بشرا سنبل، صفوان اللہ خان، سید تاجدار مصطفی زیدی، شاندانہ نعمان خان، محمد شفیق، سید محمد قدیم، اویس احمد، امجد حسین، عبدالمجید راجپر، محمد عمر، چوہدری زبیر احمد، زبیر ارشد، عدنان ظفر، یاسین قربان، فیض محمد، محمد شہزاد پرویز۔ ترقی پانے والے افسران کو مختلف وفاقی محکموں میں تعیناتی کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مرزا وقار بیگ کو ڈائریکٹر آڈٹ ڈی جی آڈٹ ڈیفنس سروسز راولپنڈی علی عباس کو ڈائریکٹر آڈٹ ڈی جی آڈٹ آئی آر اینڈ سی لاہور، سلیم جہانگیر ڈائریکٹر آڈٹ ڈی جی لوکل کونسل کوئٹہ، بشرا سنبل گریڈ 19 میں ترقی پا کر ڈائریکٹر آڈٹ ورکس ( فیڈرل ) اسلام آباد، صفوان اللہ خان ڈائریکٹر( پی فار آر) اے جی پی آفس اسلام آباد، سید تاجدار مصطفے زیدی ڈائریکٹر لیگل اے جی پی آفس اسلام آباد، محترمہ شاندانہ نعمان خان ڈائریکٹر پاکستان آڈٹ اینڈ اکانٹس اکیڈمی اسلام آباد، محمد شفیق ڈائریکٹر آڈٹ ڈی جی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور، سید محمد قدیم ڈائریکٹر پاکستان آڈٹ اینڈ اکانٹس اکیڈمی کوئٹہ، اویس احمد ڈائریکٹر ایم آئی ایس سی جی اے اسلام آباد، امجد حسین ڈائریکٹر ڈی جی آڈٹ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور، عبدالمجید راجپر ڈائریکٹر آڈٹ ڈی جی لوکل کونسل کراچی، محمد عمر ڈائریکٹر فارن آڈٹ اسلام آباد، چوہدری زبیر احمد ڈائریکٹر آڈٹ ڈی جی پاور لاہور، زبیر احمد ڈائریکٹر آڈٹ ڈی جی آڈٹ کے پی کے، عدنان ظفر ڈائریکٹر( ایس ایس اے) اے جی پی آفس اسلام آباد، یاسین قربان ڈائریکٹر آڈٹ ڈیفنس سروسز ساوتھ کراچی، فیض محمد ڈائریکٹر آڈٹ ورکس کوئٹہ، محمد شہزاد پرویز جوائنٹ کنٹرولر سی ایم اے ( پی او ایف ) واہ کینٹ تقرری کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ گریڈ 19 کے افسر انور خان کا تبادلہ بطور ڈائریکٹر قائم اے جی پی آفس اسلام آباد، گریڈ 19 کی افسر محترمہ دلیلہ کرن کو ڈائریکٹر آڈٹ سوشل سیفٹی نیٹ اسلام آباد، محترمہ بسمہ عادل کو ڈائریکٹر آڈٹ ڈی جی ورکس کراچی جبکہ گریڈ 18 کے افسر نجیب اللہ خان کو پاکستان ریلویز لاہور میں بطور سینئر اکانٹس افسر تبادلہ کر دیا گیا ہے۔
تقرریاں