اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ بی جے پی کے عہدےدار کی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو دھمکی شر انگیز ہے ،شازیہ مری نے بےان مےں کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے سر کی قیمت مقرر کرنے سے بی جے پی کی انتہا پسندی مزید بے نقاب ہوگئی ہے، بی جے پی آر ایس ایس کی شدت پسند اور نفرت انگیز سوچ کی علمبردار ہے ،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اگر مودی کو قصاب نہ کہتے تو کیا کہتے، یہ ایک حقیقت ہے کہ گجرات میں مسلمانوں کو بےرحمی سے قتل کیا گیا، ثابت ہو چکا ہے کہ مودی جنونی ایشیا کے امن کیلئے بڑا خطرہ ہے، سیکریٹری جنرل پیپلزپارٹی سید نیر حسین بخاری نے ردعمل مےں کہا کہ بی جے پی نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے سر کی قیمت رکھ کر بھارت کو مجرموں کے کٹہرے میں کھڑا کردیا ہے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی والدہ نے عالمی دہشت گردوں کی مزاحمت کی تھی، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا مودی متعلق بیانیہ سچ ثابت ہو چکا ہے ، پاکستان پیپلزپارٹی بی جے پی کے خلاف عالمی انصاف کی عدالت سے رجوع کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے ،
شازیہ مری