قطر،2023 کابجٹ منظور،آمدن کا تخمینہ 62 ارب64 کروڑ ڈالر


دوحہ (کامرس ڈیسک) قطرنے مالی سال 2023 کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔اس میں آمدن کا تخمینہ 228 ارب ریال (62.64 ارب ڈالر) اور اخراجات کا تخمینہ 199 ارب ریال لگایا گیا ہے۔قطرکی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق آیندہ مالی سال کے دوران میں 29 ارب ریال کا فاضل بجٹ ہوگا۔اس خلیجی ریاست نے اتوار کواختتام پذیرہونے والے 2022 کے ورلڈ کپ کی کامیاب میزبانی کی ہے۔اس نے رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 30 ارب ریال کے فاضل بجٹ کی اطلاع دی تھی۔اس میں اس سال تیل اورگیس کی آمدن اورتوانائی کی عالمی سطح پرزیادہ قیمتوں کی وجہ سے اضافہ ہوا ہے۔اسٹینڈرڈ چارٹرڈ نے اس ماہ کے اوائل میں 2023 کی اکنامک آٹ لک رپورٹ میں کہا:شمالی فیلڈ گیس کی توسیع اورلاجسٹکس،مینوفیکچرنگ اورتجارت میں مضبوط نمو سے متعلق سرمایہ کاری کیذریعے معاشی سرگرمی کی حمایت جاری رہنی چاہیے۔اس نے 2023 میں جی ڈی پی کی شرح نمو4 فی صد رہنے کی پیشین گوئی کی ہے۔اس سال یہ شرح 4.7 فی صد رہی ہے۔اس سال فروری میں یوکرین پرروس کے حملے کے بعد سے یورپی ممالک نے گیس خرید کرنے کے لیے قطر سے رابطے کیے ہیں اور اس کی مائع گیس کی طلب میں خاص طورپراضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن