ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں 2فیصد اضافہ


اسلام آباد (کامرس ڈیسک) ملک سے سلے سلائے ملبوسات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر2فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرنومبر2022 تک کی مدت میں سلے سلائے ملبوسات کی برآمدات سے ملک کو1.514 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 2 فیصدزیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سلے سلائے ملبوسات کی برآمدات سے ملک کو1.485 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔نومبرمیں سلے سلائے ملبوسات کی برآمدات کاحجم 327 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال نومبرمیں بھی اسی سطح پرتھا،اکتوبرکے مقابلہ میں نومبرمیں سلے سلائے ملبوسات کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر19 فیصدکی نمودیکھنے میں آئی ہے۔ اکتوبرمیں سلے سلائے ملبوسات کی برآمدات کاحجم 276 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا جونومبرمیں بڑھ کر327 ملین ڈالرہوگیا۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر5 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن