گلوب ریذیڈنسیREIT نے388 ملین روپے جمع کر لیے


کراچی(کامرس رپورٹر)جاویدان کارپوریشن لمیٹڈ نے دو روزہ پیشکش برائے فروخت کے عمل کے ذریعے عام لوگوں سے38کروڑ79لاکھ 45ہزارروپے کی رکنیت حاصل کی ہے۔ فروخت کی پیشکش کو 2.77 گنا زیادہ سبسکرائب کیا گیا۔گلوب ریذیڈنسی ریٹ  ایکclosed ended ڈیویلپمنٹلREIT اسکیم ہے جس کی48 ماہ کی محدود میعاد ہے اور یہ انویسٹرز کو نیا ناظم آباد میں گلوب ریذیڈنسی اپارٹمنٹس پراجیکٹ میں انویسٹر بننے کا موقع پیش کرتی ہے۔جاویدان کارپوریشن لمیٹڈ کی طرف سے عام لوگوں کو 10 پاکستانی روپے فی یونٹ کی قیمت پر 14 ملین یونٹس پیش کیے گئے جو REIT اسکیم کے کل یونٹس کا 10فیصد ہے۔REIT فنڈ کا حجم2.8 بلین پاکستانی روپے ہے جو1.4 بلینDebt اور اتنی ہی مالیت کی ایکوئٹی پر مشتمل ہے جبکہ پراجیکٹ کی لاگت کا تخمینہ20 بلین پاکستانی روپے ہے۔

ای پیپر دی نیشن