شیل پاکستان ہنڈائی نشاط موٹرزکیلئے  خصوصی لیوبریکینٹ تیار کریگا


لاہور(کامرس ڈیسک)شیل پاکستان لمٹیڈمسلسل 16برسوں سے لیوبریکنٹس کا سب سے بڑا عالمی فراہم کنندہ ہے۔ شیل پاکستان، اب، ہنڈائی نشاط موٹر (پرائیویٹ)لمٹیڈ کے تعاون سے ہنڈائی گاڑیوں کے لیے خصوصی طور پر لیوبریکنٹ تیار کرے گا۔اس تعاون کے نتیجے میں،مکمل طور پر سنتھیکٹ اورنئی نسل کا مشترکہ لیوبریکینٹ 5W-30 AH کا خصوصی فارمولا ہنڈائی گاڑیوں کے لیے تیار کیا جائے گا تاکہ اُن گاڑیوں کے انجن بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔شیل پاکستان لمٹیڈ کے چیف ایگزیکٹو اور مینجنگ ڈائریکٹر، وقار صدیقی نے مکمل طور پر سنتھیٹک لیوبریکنٹ متعارف کرنے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا:’’ہمیں ہنڈائی جیسے عالمی معیار کی گاڑیاں تیار کرنے والے ادارے کے ساتھ ہم آہنگی میں کام کرنے پر خوشی ہے کہ اِس نئے لیوبریکنٹ فارمولے کو خاص طور پر ہنڈائی گاڑیوں کے انجنوں کی ، میل با میل ، بے مثال صفائی کے لیے تیار کیا جائے گا تاکہ اْن کی کارکردگی طویل عرصے تک انتہائی درجے پر برقرار رہ سکے۔ہم توانائی کے شعبے میں، ماحولی طور پر پائیدار حل فراہم کر نے اور اپنے صارفین کی فلاح و بہبود کا ویژن رکھتے ہیں۔‘‘ہنڈائی نشاط موٹر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، حسن منشانے کہا کہ ’’ہنڈائی موٹر کو دنیا بھر میں شیل کی جانب سے فروخت کی جانے والی عالی معیار کی لیوبریکنٹس مصنوعات اور ایندھن پر مکمل اعتمار ہے۔یہ تعاون جامع تحقیق اور ترقی کی بنیاد پر آٹوموبائل  میں جدت طرازی اورزیادہ سے زیادہ اعتماد کے لیے، دونوں کمپنیوں کے تحریک کی عکاسی کرتا ہے۔‘‘شیل پاکستان لمٹیڈ ملک میں تیل اور گیس کی بڑھتی ہوئی طلب پورا کرنے کے لیے بے مثال مہارت، وسائل اور ٹیکنالوجیز رکھنے والی ایک مربوط توانائی کمپنی ہے۔یہ تعاون ہمارے قابل قدر صارفین کو بہترین سروس فراہم کرنے کے لیے شیل کے عزم کا ثبوت ہے۔ہنڈائی موٹر اور شیل اپنے کسٹمرز کی بہتری کے لیے اختراعات کرنے اور ایسے پائیدار حل پیش کرنے کے لیے وقف ہیں جو طرز زندگی کو آگے بڑھاتے ہیں۔ہنڈائی نشاط موٹر (پرائیویٹ) لمٹیڈ پاکستانی مارکیٹ میں آٹو موٹیو کے انتخاب کی وسیع رینج فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ہنڈائی نشاط موٹر اپنی اقدار اور بہترین معیار کے ساتھ، پاکستان کا سب سے قابل اعتماد اور قابل قدر آٹو موبائل برانڈ بننے کے لیے تندہی سے کام کر رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن