پی ڈی ایم میں تحریک انصاف سے الیکشن لڑنے کی ہمت نہیں،چوہدری نواز احمد 

Dec 21, 2022

اسلام آباد ( نوائے وقت رپو رٹ ) یونین کو نسل 39 سے تحریک انصاف سے تعلق رکھتے والے امیدوار برائے جنرل کونسلر چوہدری نواز احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے تیرہ جماعتی اتحاد میں تحریک انصاف سے الیکشن لڑنے کی ہمت نہیں ۔اسی لئے بلدیاتی انتخابات سے بھاگنے کی کوشش کی گئی ۔پی ٹی آئی اور عوام مل کر   الیکشن میں پی ڈی ایم کو شکست دینگے ۔پی ٹی آئی  کارگردگی کی بنیاد پر اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی اور اپنا میئر نامزد کرکے اسلام آباد کے مسائل کے حل کیلئے مؤثر حکمت عملی اپنا ئے گی،تحریک انصاف نے  تمام یونین کونسلو ں میںبہترین کردار کے حامل ورکروں کا انتخاب کیا ہے۔الیکشن کمیشن نے حکومتی نو ٹیفکیشن کو رد کر کے آئین وقانون کے مطابق فیصلہ دیا ۔ پی ڈی ایم کی قیادت پی ٹی آئی کی واضح جیت دیکھ کر بلدیاتی الیکشن سے راہ فرار اختیار کررہی تھی ۔

مزیدخبریں