اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق کی عدالت نے وفاقی دارالحکومت کے بلدیاتی انتخابات کیلئے ووٹرلسٹوں کے خلاف درخواست میں فریقین کو جواب کیلئے نوٹسز جاری کردیئے۔ وفاقی دارالحکومت کی یونین کونسل98 گولڑہ اور یونین کونسل28 ہمک میں ووٹرز کے غلط اندراجات کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران دراخواستگزاران کی جانب سے انعام امین منہاس ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے اور مو¿قف اختیار کیاگیا کہ گولڑہ اور ترنول کے رہائشیوں کے ووٹ ہمک وغیرہ میں درج کر دیے گئے اور وہاں کے ووٹرز کو دوسری یونین کونسلوں میں درج کردیاگیا اور ایسی ہی شکایات دوسری یونین کونسلوں سے بھی آرہی ہیں، ایسی صورتحال میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج پر اثر پڑے گا، دلائل سننے کے بعد عدالت نے الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو جواب کیلئے نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت کل جمعرات تک کیلئے ملتوی کردی۔
بلدیاتی انتخابات