گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر نے ضلع کونسل کی طرف سے گلیوں کی 1کڑور 70لاکھ روپے کے مکمل ہونےوالے ترقیاتی منصوبوں کا متعلقہ افسروں کے ہمراہ دورہ کیا انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کاموں میں سست روی اور ناقص میٹریل کا استعمال کسی صورت قابل برداشت نہیں اور تمام محکمے عوامی مفاد کے منصوبے جلد مکمل کریں،ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر نے سادھوکی گلیوں میں حال ہی میں مکمل ہونے والی سکیموں کا خود دورہ کیا اور کہا کہ جاری اسکیموں کی تکمیل خوش آئند اقدام ہے جس سے اہل علاقہ کو بھرپور ریلیف ملے گا انہوں نے جن سکیموں کا دورہ کیا ان مےںسالار پور مےں گلےوں کی تعمےر لاگت 80 لاکھ اور منہیس پور کی گلیاں لاگت90 لاکھ روپے شامل ہیں۔دورہ کے موقع پرضلع کونسل اور دیگر متعلقہ افسر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر نے کہا تمام ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کا شفاف اور بر وقت استعمال یقینی بنایا جا رہا ہے اور ان جاری اور نئے منصوبوں کی تکمیل سے عوام کو جدید سفری سہولیات حاصل ہوسکیں گی۔
تعمیراتی کاموں میں سست روی اور ناقص میٹریل کا استعمال برداشت نہیں:سائرہ عمر
Dec 21, 2022