قصور(نمائندہ نوائے وقت)صوبائی سیکرٹری کی خصوصی ہدایات پر ضلعی زکوٰة آفس کے زیر اہتمام یوم زکوٰة ڈے بھرپور طریقے سے منایا گیا۔آگاہی واک اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ زکوٰة افسر اشفاق احمد خاں اور محکمہ کے دیگر اہلکاران نے ضلع بھر میں یوم زکوٰة ڈے کے موقع پر سول سوسائٹی ، انجمن وکلاء، تاجران، زمینداروں سے ملاقات کر کے ان کو آگاہ کیا کہ زکوٰة ایک مذہبی فریضہ ہے جو صاحب حیثیت افراد سے لیکر غرباءمساکین میں تقسیم کی جاتی ہے۔ ان کو بتایا گیا کہ محکمہ زکوٰة و عشر پنجاب کے زیر اہتمام بیوگان، معذور افراد اور غرباءکو گزارہ الاو¿نس کی صورت میں زکوٰة کی ادائیگی بذریعہ ایزی پیسہ کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ فنی تربیت کے ادارے ، کالجز، یونیورسٹی اور دینی مدارس میں زیر تعلیم غریب بچوں کو زکوة فنڈ سے وضائف کی ادائیگی کی جاتی ہے۔