کراچی(نیوز رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے عدالت میں عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزمہ دانیہ شاہ کی ضمانت درخواست22دسمبرتک ملتوی کردی ہے۔منگل کوجوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی مکیش کمار کی عدالت میں عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزمہ دانیہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ ملزمہ دانیہ شاہ کی والدہ وکیل کے ہمراہ پیش ہوئیں۔ آج نہ ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر موجود ہیں نہ ہی تفتیشی افسر۔ لیاقت گبول ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ ملزمہ دانیہ بیگناہ اس وقت قید ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ان کو ضمانت دی جائے۔ عدالت نے درخواست ضمانت پر سماعت 22 دسمبر تک ملتوی کردی۔
دانیہ شاہ ضمانت
عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کی ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت22دسمبرتک ملتوی
Dec 21, 2022