ثمرن کو سہراب گوٹھ سے اغوا کیا گیا‘ پولیس سراغ لگانے میں ناکام‘ سندھ ہائیکورٹ متعلقہ حکام پر برہم‘ تمام6 شہریوں کو بازیاب کرانے کا حکم


کراچی(نیوز رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے لڑکی سمیت 6 افراد کے لاپتا ہونے سے متعلق درخواست پر کم سن ثمرن سمیت دیگر کو بازیاب کرانے کا حکم دیدیاہے۔منگل کوسندھ ہائی کورٹ میں لڑکی سمیت 6 لاپتا افرادکی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ لڑکی کی بازیابی کے لیے پیش رفت نہ ہونے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا۔ لڑکی کی عدم بازیابی پر بوڑھی والدہ کمرہ عدالت میں روتی رہی۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ لڑکی کو سہراب گوٹھ کے علاقے سے اغوا کیا گیا۔ اغوا کا مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس تاحال بازیاب کرانے میں ناکام ہے۔عدالت نے کمسن لڑکی، موسی بن سجاد سمیت دیگر لاپتا افراد کو بازیاب کرانے کا حکم دیدیا۔عدالت نے محمد وقاص اور علی رشید کی بازیابی کی درخواست عدم پیروی پر مسترد کردی۔ دونوں شہری بغدادی اور پیرآباد کے علاقے سے لاپتا ہوگئے تھے۔پولیس نے اپنی رپورٹ جمع کراتے ہوئے بتایا کہ ابراہیم حیدری کے علاقے کا شہری غلام محمد گھر واپس آگیا۔ عدالت نے پولیس رپورٹ کے بعد درخواست نمٹا دی۔
سندھ ہائی کورٹ/ حکم

ای پیپر دی نیشن