کراچی(نیوز رپورٹر) اورنگی ٹاﺅن ہریانہ کالونی میں باپ سے اتفاقیہ گولی چلنے پر اپنا11 سالہ بیٹا جاں بحق ہوگیا۔مومن آباد تھانے کے علاقے اورنگی ٹاﺅن دس نمبرہریانہ کالونی میں واقع مکان نمبرای 827 میں فائرنگ سے ایک کم عمرلڑکا جاں بحق ہوگیاجس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہیداسپتال منتقل کی گئی ،جہاں جاں بحق ہونے والے کم عمر لڑکے کی شناخت 11 سالہ انیس ولد محفوظ الحسن کے نام سے کی گئی۔ایس ایس پی ویسٹ فیصل بشیر میمن نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والا لڑکا اپنے والد سے اتفاقیہ گولی چلنے پر جاں بحق ہوا، جاں بحق ہونے والے لڑکے کا والد محفوظ الحسن حساس ادارے میں تعینات ہے اور چھٹیوں پر اپنے گھر آیا ہوا تھا اور پستول صاف کررہا تھا کہ گولی چل گئی جس کے باعث محفوظ الحسن کا اپنا بیٹا گردن کے قریب گولی لگنے سے موقع پرجاں بحق ہو گیا، انھوں نے بتایا کہ پولیس اس حوالے سے مزید معلومات اکٹھا کر رہی ہے ۔
بیٹاں جاں بحق
کراچی‘اورنگی ٹاو¿ن میں باپ سے اتفاقیہ گولی چلنے پر 11سالہ بیٹا جاں بحق
Dec 21, 2022