ملتان (نیوز رپورٹر)ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ ماحولیات سائنسز(انوائرمنٹل سائنسز ) کی کارکردگی کا ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیم نے تفصیلی جائزہ لیا۔معائنہ ٹیموں میں ڈاکٹر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق رجوانہ اور دیگر ممبران کونسل شامل تھے۔ چیئرپرسن ڈاکٹر شازیہ جبین اور ڈاکٹر قمر رباب (رجسٹرار) ڈاکٹر مریم ذین ڈاکٹر عطیہ اقبال اور ڈاکٹر کنول اور ڈاکٹر فرح بھی اس موقع پر شریک ہوئیں۔ اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا کہ یونیورسٹی ایچ ای سی کی واضح کردہ معیارات پر پورا اترنے کے لیے پر عزم ہے اور ا س کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ایچ ای سی کے وفد نے یونیورسٹی کی رجسٹرار ، اور شعبہ ماحولیات سائنسز کی اساتذہ اور طلباء کے ساتھ ملاقاتیں کیں اور انکی موجودگی میں یونیورسٹی کے پورٹ فولیو اور تمام تر دستاویزات کی ثبوتوں کے ساتھ جانچ پڑتال کی اور اطمینان کا اظہار کیا۔اور مزید بہتری کے لیے مشورے دیئے۔
ویمن یونیورسٹی
ایچ ای سی ٹیم کا دورہ ویمن یونیورسٹی، شعبہ ماحولیات سائنسز کا جائزہ لیا
Dec 21, 2022