زکریایونیورسٹی اور پاکستان سوفٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط 


ملتان(نیوز رپورٹر)بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان اور پاکستان سوفٹ ویر ایکسپورٹ بورڈ کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے گئے۔ یادداشت پر بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی طرف سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی اور پاکستان سوفٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ کی جانب سے ڈائریکٹر انفرمیشن عامر احمد نے دستخط کیے۔ ایم او یو بارے بات کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصوراکبرکنڈی نے کہا کہ اس سنٹر سے جنوبی پنجاب اور خصوصا زکریایونیورسٹی کے طلباء طالبات مستفید ہونگے اور روزگار کے مواقع ملیں گے۔ پی ایس ای بی بورڈ کے ڈائریکٹر عامر احمد نے کہاکہ اس علاقے کو ترقی دینے اور روزگار مہیا کرنے کے لیے زکریایونیورسٹی ملتان کو منتخب کرکے اعزاز بخشا ہے۔ ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹر نجم الحق نے ایم او یو کے بارے بتایا ہے کہ اس یادداشت کے تحت پاکستان سوفٹ ویر ایکسپورٹ بورڈ 25سوفٹ وئیر ٹیکنالوجی پارک بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان میں قائم کرے گا۔ جس کے لیے جگہ مہیا کردی گئی ہے انہو ںنے کہاکہ سوفٹ وئیر کمپنیز، انڈسٹریز ، سوفٹ ویر ہاﺅسز اپنے اپنے سنٹر قائم کریں گے۔ ایم او یو کے موقع پر ڈائریکٹر آئی ٹی شیخ ممتاز احمد، پی ایس ای بی کی طرف سے پراجیکٹ منیجر ڈاکٹر عمران نذیر، پراجیکٹ آفیسر عثمان غنی، حسن ریاض موجود تھے۔ 
زکریایونیورسٹی

ای پیپر دی نیشن