ملتان (خبر نگار خصوصی ) پنجاب حکومت کی جانب سے ملتان سمیت صوبہ بھر کی نہروں کی بھل صفائی کے لئے فنڈز جاری نہیں ہوسکے جس کی وجہ سے بھل صفائی کا عمل مزید تاخیر کا شکار ہونے کا امکان ہے جبکہ اس سال فنڈز نہ ملنے کی صورت میں بھل صفائی نہیں ہو گی ایسی صورت میں نہروں میں پانی کا بہاو¿ شدید متاثر ہو گا اور نہروں کے ٹوٹنے کے واقعات میں بھی اضافہ ہونے کے امکانات بڑھ جائیں گے جبکہ محکمہ آبپاشی نے نہروں کی بھل صفائی کرانے کے تخمینہ لاگت تیار کر رکھے ہیں فنڈز ملنے پر ٹینڈرز کا اجراءکیا جائے گا محکمہ آبپاشی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ زیادہ تر نہریں بھل مٹی اور گندگی کی وجہ سے اٹ چکی ہیں اگر فوری طور پر بھل صفائی نہ کی گئی تو پانی کا بہاو¿ بری طرح متاثر ہوگا اس سے نہروں کے ٹوٹنے اور شگاف پڑنے کے واقعات میں اضافہ ہو جاتاہے تاہم نہروں کی بھل صفائی کے عمل کو بروقت یقینی بنانے کیلئے حکومت سے فوری طور فنڈز کے اجراءکا مطالبہ کر دیا ۔
بھل صفائی