حکومت معیشت کا جنازہ نکال چکی ‘ دہشت گردی پر بھی خاموش ہے:جہاں زیب کھچی


میلسی (تحصیل رپورٹر ) سابق صوبائی وزیر محمد جہاں زیب خان کھچی ایم پی اے نے کہا ہے کہ حکومت نہ صرف معیشت کا جنازہ نکال چکی ہے بلکہ ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے مغربی سرحد پر سے ہونے والے حملوں پر حکمرانوں کو چپ لگی ہوئی ہے ان افسوسناک واقعات میں سیکیورٹی فورسز کے جوان ،پولیس اور عام شہری جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں لیکن حکومت کواس کی کوئی پرواہ نہیں ہے جبکہ مہنگائی اور بیروز گاری نے انتہائی حدوں کو چھو کر عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور لوگ جمہوریت نما فسطائیت کے ہاتھوں تنگ آچکے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف عوامی وفود سے ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت اور امن کی تباہی اس لیے ہورہی ہے کہ حکمران اقربا پروری اور لوٹ مار میں مصروف ہیں اور ساری طاقت کرپشن کی سیاست کو ملک میں دوبارہ رائج کر نے پر صرف کر رہے ہیں اور حکمران این آر او 2 لینے میں مصروف ہیں اوراس مقصد میں وہ 80 فیصدتک کا میابی پاچکے ہیں ان حالات میں قوم عدلیہ اور قومی اداروں کی جانب امید بھری نظروں دیکھ رہی ہے کیونکہ آزادانہ منصفانہ انتخابات ہی ان مسائل کا آخری حل ہیں 
جہاں زیب کھچی

ای پیپر دی نیشن