احساس راشن پروگرام ، دکاندار سادہ لوح لوگوں کو لوٹنے لگے

Dec 21, 2022


بستی ملوک ،ٹاٹے پور، مخدوم رشید( خبر نگار نامہ نگار)احساس راشن پروگرام ، دکاندار سادہ لوح لوگوں کو لوٹنے لگے بستی ملوک سے خبرنگارکے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے مستحق افراد کیلئے چلائی جانے والا احساس راشن رعایت پروگرام میں بھی بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں اور کرپشن سامنے آنے لگی رعایت راشن پروگرام کے رجسٹرڈ دوکاندار سادہ لوح عوام کو اپنی مرضی کی اشیاءدیکر زائد نرخ لگاکر سبسڈی خورد برد کرنے لگے ہیں اشیاءدینے کے بعد دکاندار سامان کا بل بھی نہیں دیتے جبکہ سمجھ بوجھ رکھنے والے افراد کو یہ کہہ کر ٹال دیا جاتا ہے کہ نیٹ ورک کا مسئلہ ہے لہٰذا ڈیوائس کام نہیں کررہی ۔ ٹاٹے پور سے نامہ نگار کے مطابق احساس راشن پروگرام کے تحت ٹاٹے پور کے مستحق افراد کو رجسٹرڈ دوکان سے اشیاءنہیں مل رہی نیٹ ورک اور سامان نہ ہونے کا کہہ ٹال مٹول کیا جارہا ہے۔مخدوم رشید سے نامہ نگار کے مطابق مخدوم رشید و گرد نواح چکوک,4ایم آر،5ایم آر،خانپور مڑل،2 ایم آر،18ایم آر،12 ایم آر،حسینہ چوک و دیگر چکوک میں احساس راشن پروگرام شروع ہوتے ہی رجسٹرڈ دکانداروں نے4000روپے سبڈی دینے کی بجائے 3500روپے دینے شروع کر دیئے ہیں ،عوام کا کہنا ہے ان دکانداروں کے کیخلاف فوری کارروائی کر کے ان کاقبلہ درست کیا جائے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اعلی حکام نوٹس لیکر کاروائی کریں ۔
احساس راشن پروگرام 

مزیدخبریں