نوائے وقت محض اخبارنہیں ایک نظریے کا نام ہے:فرحان ملغانی


علی پور‘علی والی( نامہ نگار)نوائے وقت محض ایک اخبار ایک نظریے کا نام ہے جناب حمید نظامی اور مجید نظامی کے زریں و سنہرے اصولوں پر آج بھی ادارہ کاربند ہے۔پاکستان کو بنانے اور اس کی خوشحالی و ترقی کے لئے نوائے وقت گروپ نے بے پناہ قربانیاں دیں اس لئے نوائے وقت کی ایک الگ پہچان ہے نوائے وقت ایک تحریک مشن و جذبہ کا نام ہے ان خیالات کا اظہار بیورو چیف روزنامہ نوائے وقت فرحان خان ملغانی اور انچارج نمائندگان سید راشد علی فرخ نے تحصیل پریس کلب علی پور میں نمائندگان کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ نوائے وقت ایک فیملی اخبار ہے جس میں صرف حقائق پر مبنی خبریں ہر طبقہ فکر کی شائع ہوتی ہیں نمائندگان بھی اپنے فرائض دیانتداری اور فرض شناسی و جذبہ حب الوطنی کے تحت انجام دیں اس موقع پر ملک فیاض حسین والوٹ نے کہا کہ نوائے وقت ہمیشہ مظلوم طبقے کی آواز بنا ہے جابر سلطان کے سامنے کلمہ حق کہنے پر پختہ ایمان و یقین رکھتا ہے اجلاس میں محبوب احمد بھٹہ۔عبدالصمد قادری رانا محمد جہانگیر۔ غلام یاسین سعیدی سلیم عباس خان مستوئی فیاض احمد بلوچ رانا محمد یوسف ستار۔ ملک فیاض حسین والوٹ۔رانا محمد احمر رانا محمد خالد۔ رانا محمد اشفاق یونس ملک مختیار رحمانی۔صغیر احمد جتوئی۔عبدالرحمان گدارہ۔ سردار صادق خان جتوئی۔ اعجاز احمد بڈانی۔نوید احمد بڑرہ نے شرکت کی۔
فرحان ملغانی

ای پیپر دی نیشن