حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے ترجمان سینیٹر عاجز دھامراہ نے عمران نیازی کے بیان پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نام نہاد انقلابی رہنما کہتا ہے کہ میں اس وقت آرٹیکل 6 کے خوف کی وجہ سے جنرل باجوہ کے خلاف نہیں بول رہا تھا۔کیا عمران نیازی جیسے نام نہاد انقلابی بزدل و ڈرپوک رہنما ملک میں انقلاب لائیں گے؟ جو خود ڈرے بیٹھیں ہیں۔ ان پی ٹی آئی کارکنان کو اپنے لیڈر کی حالت پر شرمندگی ہے ۔پی ٹی آئی کے کارکنان آج خود بھی عمران نیازی کے لیے پشیمان ہیں اور اور اداروں کو عمران نیازی کے خلاف نوٹس لینے کی ضرورت ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے جنرل ضیاء جیسے ڈیکٹیٹر کی موجودگی میں ضیاء مردہ باد تحریک کا آغاز کیا۔جس کی پاداش میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان و قیادت کو کوڑے مارے گئے پھانسیاں دی گئی۔ اس وقت پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان و قیادت نے 77 ہزار کوڑے کھائے، جلاء وطنی کاٹی،قید و بند کی صہوبتیں برداشت کی۔ گڑھی خدا بخش میں بھٹو کا قبرستان آباد کیا۔ عمران نیازی جیسے بزدل لیڈر کو کیا معلوم کہ انقلابی لیڈروں کا کام بہادوی سے اپنے موقف پر ڈٹے رہنا ہوتا ہے جبکہ عمران نیازی نے کل خود ثابت کر دیا کہ وہ ڈر پوک، بزدل و جھوٹا شخص ہے اور کوئی بھی بزدل یا ڈر پوک شخص پاکستان جیسی غیور و غیرت مند قوم کا لیڈر نہیں بن سکتا۔