عمران خان صرف اقتدار کے پجاری ہیں،چوہدری  ریاض

Dec 21, 2022


گوجرخان( نامہ نگار)عمران خان صرف اقتدار کے پجاری ہیں انکو ملک وقوم کے مسائل سے کوہی سروکار نہیں عمران خان کے اقتدار میں ملکی معیشت کمزور ہوہی قرضوں میں اضافہ ہوا بے روزگاری بڑھی انہوں نے صرف اقتدار انجوے کیا اور ملک وقوم کو حالات کے رحم وکرم پرچھوڑ دیا آج عوام ان کی ناقص پالیسوں کا خمیازہ بھگت رہی ہے ان خیالات کا اظہار ممتاز مسلم لیگی اور سابق صوباہی وزیر چوہدری محمد ریاض نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ عمران خان اگر عوام سے اتنے مخلص ہوتے تو انہوں نے جو بلند وبانگ دعوے کیے تھے کہ بے گھر افراد کو گھر اور نوجوانوں کو نوکریاں دلائیں گے وہ سب وعدے اور دعوے کدھر گئے ۔
صرف تہشری مہم تک ہی محدود رے چوہدری ریاض نے کہاکہ اگر ملک وملت کے وقار میں اضافہ کیا تو وہ صرف میاں نواز شریف ہی تھے جھنوں نے اقتدار میں آکر صیح معنوں میں ملک وقوم کی خدمت کرکے حق نماہندگی ادا کیا آج بھی لوگ انکے سنہری ادوار کو یاد کرتے ہیں۔

مزیدخبریں