پنڈی گھیب(مہ نگار)دانش سکول میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد ہوا تقریب کے مہمان خصوصی برگیڈیئر ریٹائرڈ سردار الطاف حسین تھے تقریب میں بی او جی ممبران ڈاکٹر شوکت ملک، ڈاکٹر طاہر ایوب،میڈم تنزیلا،پرنسپل سپیشل سکول جنڈ، پروفیسر سمینہ ناز ایسوسی ایٹ ڈگری کالج جنڈ،میڈم شمع،نعمان عادل پرنسپل دانش سکول گرلز کیمپس جنڈ کے علاوہ بچوں کے والدین اور عزیز و اقارب نے خصوصی شرکت کی مہمان خصوصی بریگیڈیئر ریٹائرڈ الطاف حسین نے بہتری پروگرام منعقد کرانے پر پرنسپل اور ان کی تمام ٹیم کو مبارکباد دی انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہوتا کہ دانش سکول جنڈ میں اچھے انتظامات کے ساتھ اتنا اچھا پروگرام ہوگا تو میں اپنے فیملی ممبران کو بھی ساتھ لاتا انہوں نے طلبا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ٹاٹ اور زمین پر بیٹھ کر پڑھا ہے آپ کو اتنا اچھا ماحول ملا ہے اتنے اچھے اساتذہ مخلص اور محنتی پرنسپل پروفیسر افتخار احمد راجہ ملا ہے آپ کے ماحول کو دیکھ کر مجھے اپنی اکیڈمی یاد آگئی ہے ۔قبل ازیں پرنسپل پروفیسر افتخار احمد راجہ نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے ادارے کی کارکردگی کے بارے میں بتایا انہوں نے کہا کہ جاپان میں پہلے تین سال بچوں کو اخلاقیات
سے سکھائی جاتی ہیں ہم بھی یہاں پڑھائی کے ساتھ بچوں کو پانچ وقت نماز با ترجمہ قرآن پاک پڑھا رہے ہیں ۔ اس موقع پر بچوں نے ثقافتی رقص اور جمناسٹک اور دیگر کرتب دکھائے اپنی کلاسوں میں نمایاں پوزیشن لینے والے طلبا میں شیلڈ تقسیم کی گئی اچھی کارکردگی پر اساتذہ اور دیگر سٹاف کو بھی شیلڈ دی گئی۔