حسن ابدال ( نمائندہ نوائے وقت ) بار ایسو سی ا یشن حسن ابدال کے سالانہ انتخابات کا اعلان ہوتے ہی وکلاء برادری کی جانب سے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔بار ایسو سی ایشن حسن ابدال کی جانب سے الیکشن بورڈ کے ممبران کی لسٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق چیئرمین الیکشن بورڈ سید امتیاز حسین شاہ ایڈووکیٹ جبکہ ممبران میں سردار کمال الدین۔میڈم فرح رعنا۔ملک سجاد حیدر اعوان اور شہباز ملک ایڈووکیٹ الیکشن بورڈ کا حصہ ہیں ۔سابقہ صدر آصف خان نے بطور صدر انتخاب میں حصہ لینے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے جب کہ ان کے پینل میں نائب صدر کے لیے خالد سعید نیازی۔جنرل سیکرٹری آصف رزاق اور جوائنٹ سیکرٹری کے لیے ملک بشیر احمد انتخاب میں حصہ لیں گے۔دوسری جانب بار ایسو سی ایشن کی سینئر وکلاء کی جانب سے بھی انتخاب کے حوالے سے سر جوڑ لیے گئے ہیں اور امید کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ آئندہ دو روز تک مد مقابل امیدواروں کے پینل کا اعلان بھی کر دیا جائے گا۔یاد رہے کہ بار ایسو سی ایشن کے انتخابات ہر سال جنوری میں منعقد کیے جاتے ہیں۔
بار ایسو سی ایشن حسن ابدال کے انتخابات،مختلف دھڑے میدان میں آگئے
Dec 21, 2022