ڈھرنال(نمائندہ نوا ئے وقت)پاکستان تحر یک انصاف کے رہنما ملک احسان نے کہا ہے کہ پنجاب ،خیبر پختونخوا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ خوش آئند، عمران


 خان ملک و قوم کی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیںلٹیروں کو گھر بھیج کر دم لیں گے ملکی معیشت تباہ ہو چکی ملک دیوالیہ ہونے کے قریب ہے لیکن چوروں کو اپنے کیسز ختم کروانے سے ہی فرصت ہی نہیںعمران خان اسمبلیاں تحلیل کریں گے نااہل ٹولے کی سزا عوام کو کسی صورت نہیں بھگتنے دیں گے ،،نوائے وقت ،،سے اپنی گفتگو میںانہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی عوام کی خدمت اور قومی ترقی پر یقین رکھتی ہے ملک کو عظیم اور قوم کو خوشحال بناناعمران خان کی خواہش ہے جسے ہر صورت پورا کیا جائے گاانہوں نے کہا کہ مرکزی رہنما تحریک انصاف و امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے50اٹک سید ذوالفقار عباس بخاری اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی2سردار محمد علی خان کی قیادت میں انشااللہ اٹک سے کلین سویپ کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن