کراچی(نیوز رپورٹر)پاکستان کوسٹ گارڈز کی طرف سے میرین ونگ (کیماڑی)نے بیٹ شاہ کے مقام پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔ جس میں پاکستان کوسٹ گارڈز کے ڈاکٹرز(بشمول لیڈی ڈاکٹرز)اور طبی عملے کی جانب سے قائم ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ میں مریضوں کوطبی سہولتیں فراہم کی گئیں۔ایک روز تک جاری رہنے والے اس میڈیکل کیمپ میں ٹوٹل 282 مریضوں کا چیک اپ کیا گیا جن میں مرد،خواتین اوربچے شامل تھے۔ تمام مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔مقامی آبادی نے پاکستان کوسٹ گارڈز اورطبی عملے کی اس کاوش اور جذبے کوبے حد سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔پاکستان کوسٹ گارڈز کی جانب سے ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ڈاکٹروں کی مدد سے مستقبل میں بھی شہر سے دور افتادہ اور طبی سہولتوں سے محروم علاقوں میں مزید میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا جاتا رہے گا۔