کراچی(نیوزرپورٹر)وفاقی اردو یونیورسٹی اور پارینہ فارماپرائیویٹ لمیٹڈکراچی کے درمیان دونوں اداروں کی’’باہمی تحقیقی تعاون کاقیام‘‘ پر مفاہمتی یادداشت کی تقریب جامعہ اردو میں منعقدہوئی اس موقع پر قائم مقام شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الدین اور پارینہ فارما کے منیجنگ ڈائریکٹر امتیاز گِل نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الدین نے کہا کہ دونوں اداروں کے ساتھ ہونے والے باہمی اشتراک سے طلبہ کوتحقیقی سرگرمیوں میں حصہ لینے میں یہ مفاہمتی یادداشت مدد گار ثابت ہوگی اور طلبہ اس سے استفادہ حاصل کر سکیں گے اور طلبہ کو جامعہ سے پاس ہونے کے بعد ملازمت کے اچھے مواقع میسر ہوں گے۔ امتیاز گِل نے کہا کہ اس ایم او یو سے دونوں ادارے تعلیمی تعاون ، فنڈز کی دستیابی، پاکستان میں نافذ ضوابط اور انتظامی قواعد کے فریم ورک کے ساتھ شامل ہوں گے۔اس موقع پر قائم مقام رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر زرینہ علی نے کہا کہ ابتدا میں تین شعبہ جات خرد حیاتیات،کیمیا اور فارمیسی شامل کیے گئے ہیں اور اس میں نیچرل پروڈکٹ پر کام کیا جائیگا۔ چئیر پرسن شعبہ خرد حیاتیات ڈاکٹر زیبا عمران نے کہا کہ شعبے میںتحقیقی سرگرمیاں جاری ہیںاس پلیٹ فارم سے پہلے مرحلے میں چار طلبہ کو سلیکٹ کر لیا گیا ہے جبکہ باقی طلبہ کو مرحلہ وار سلیکٹ کیا جائیگا تین ماہ اچھی کارکردگی دیکھانے والے طلبہ کو نوکری دی جائیگی اور یہ تحقیق ریسرج طلبہ کے مکالے لکھنے میں بھی مدد گار ثابت ہونگے۔
اردو یونیورسٹی کی فارما کمپنی سے مفاہمت
Dec 21, 2022