کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کا آٹھواں کانووکیشن 31 دسمبر کو ہوگا


کراچی(نیوز رپورٹر)کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کا  آٹھواں کانووکیشن 31دسمبر کو کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں ہوگا۔ مذکورہ کانووکیشن میں 2020اور 2021میں کامیاب ہونے والے میڈیکل اور ڈینٹل گریجویٹس کو ڈگریاں تفویض کی جائیں گی۔ کانووکیشن کمیٹی کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر فریدہ اسلام اور سیکریٹری پروفیسر ڈاکٹر ناصر خان نے 2020اور 2021کے تمام کامیاب طلبہ و طالبات کو ہدایت کی ہے کہ گروپ فوٹو کے لیے کالج کے ہال Iاور IIمیں ہفتہ24 دسمبر کو صبح ساڑھے دس بجے پہنچ جائیں جبکہ کانووکیشن کی کمیٹیوں کے ارکان اور سربراہان کو ایک بجے پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن