واپڈا حکام کی نااہلی‘ بجلی بل گھروں کی بجائے چوکوں میں پھینکنے لگے 

Dec 21, 2022


ماچھی وال  ( خبر نگار )واپڈا کی نا اہلی بجلی کے بل واپڈا ملازمین گھروں میں پہنچانے کی بجائے کالونی کے چوک میں پھینکنے لگے جس سے اہل علاقہ کو بل ڈھونڈنے میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ماچھی وال  اور گرد و نواح کے شہریوں ملک نوید ،محمد اکرم،شہباز  عتیق و رحمان انصاری  ملک امجد علی ،رمیز،لطیف  حق نواز‘  . رحمت علی‘ عمران  بھٹی و دیگر  مرد اور بیوہ خواتین  نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح متعدد بل گم ہوجاتے ہیں جس کی وجہ بل وقت پرادا نہیں ہوتے اور بھاری جرمانہ ساتھ جمع ہوجاتا ہے شہریوں نے چیف ایگزیکٹو میپکو اور ایس ای میپکو وہاڑی سرکل سے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی بل زیادہ آتے ہیں اور مہنگائی کی وجہ سے گھر چلانا مشکل ہے محکمہ اپنے ملازمین کو پابند کرے کہ وہ مقررہ ایڈریس پر بلوں کی ترسیل کو ممکن بنائے۔ ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔

مزیدخبریں