چوری و ڈکیتی کی وارداتیں معمول‘ انتظامیہ خاموش‘ عارف فصیح اللہ


ملتان:( خبر نگارخصوصی )آل پاکستان انجمن تاجران جنوبی پنجاب وملتان شہر کے صدر عارف فصیح اللہ نے کہاکہ ملتان بھر میں چوری و ڈکیتی کی بڑھتی ہو ئی وارداتیں معمول بن چکی ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے تاجروں کے جان مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور وارداتوں کی ریکوری کرائی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران ایم اے جناح روڈقسوری چوک تا ایم پی ایس چوک کے نو منتخب صدر محمداکمل وینس ،چیئرمین سجاد رسول،سنیئر نائب صدر ملک ذیشان،نائب صدر ملک مشتاق،جنرل سیکرٹری علی رضابودلہ،فنانس سیکرٹری ملک سلیم وینس ، انفارمیشن سیکرٹری ملک عبدالوحید،سرپراست اعلی ملک اللہ رکھا وینس،پیر مظہر شاہ بودلہ کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ کے موقع پر کیا،اس موقع پر ملک رمضان سیال،چوہدری پرویز گجر عبداللہ انصاری ، حاجی عبدالعزیز، ملک طارق ہانس، رانا عبدالرحمن،شفیق قریشی،طیب خان،رانا اویس وہاج قریشی،صبغت اللہ انصاری، عبدالعزیز بوسن، جاوید، عامر انصاری، نیاز حسین، ملک اعجاز،محمد بلال،احسان غوری،محمود خان،باقر خان،سلیم اختربھابھا،ملک عامر بھٹی،ملک حسن، ملک بابر سیال موجود تھے،عارف فصیح اللہ نے مزید کہا کہ 8بجے دوکانین اور10 بجے ہوٹل بند کرنا تاجر برادری کے ساتھ ظلم ہے حکومت کو چاہے وہ تاجر دوست پالیسیاں بنا ئیں ۔

ای پیپر دی نیشن