ملتان ( خبر نگارخصوصی ) سی پی او ملتان شاکر حسین داوڑ کی ہدایت پر ملتان پولیس کی جانب سے ون ویلنگ کو روکنے کے لئے خصوصی مہم شروع کر دی گئی سی پی او ملتان نے ون ویلنگ کو روکنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں تاکہ ون ویلرز کو گرفتار کر کے سزا دلوائی جا سکے سی پی او شاکر حسین داوڑ نے کہا ہے کہ ون ویلنگ ایک خونی کھیل سزا 6 ماہ تک قید اور جرمانہ ہے والدین سے بھی اپیل ہے کہ اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ اگر اسی طرح کی ایکٹیوٹی دیکھیں فوری طور پر بذریعہ 15 یا متعلقہ پولیس کو اطلاع دیں۔