ملتان ( خبر نگار خصوصی )اوورسیز پاکستانی فاو¿نڈیشن ملتان کے چیئرمین راو¿ آصف انور نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے اوور سیز پاکستانیز کو درپیش مسائل کے حل کے لیے آ ئینی طور پر تین سال کے لیے اوورسیز کمیٹیاں تشکیل دی ہیں خدانخواستہ اگر اسمبلیاں تحلیل بھی ہو گئیں تب بھی اوور سیز کمیٹیاں قائم رہیں گی جنہیں ختم کرنے کا اختیار صرف وزیر اعلی کو ہی ہے ملتان سمیت صوبہ بھر میں 12 ہزار سے زائد اوورسیز پاکستانیز کے کیسز ہیں جن میں 8 ہزار کیسز حل ہوئے ہیں ڈسٹرکٹ ملتان میں 5 سو کیسز میں 4 سو سے زائد کیسز حل کردئیے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلع کونسل ملتان کے کمیٹی روم میں پریس کانفرنس کے دوران کیا جس میں مخدوم شعیب اکمل ہاشمی،سید مہتشم نقوی،خرم لیاقت،نتاشا جمیل بھی موجود تھے راو¿ آ صف انور نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ۔