وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ میں جرأت مندی سے پاکستان کا مقدمہ لڑا‘ راؤ ذوالفقار معصومی 

Dec 21, 2022

کرم پور (نامہ نگار ) پی پی پی تحصیل وہاڑی کے صد ر رائو ذوالفقار علی معصومی نے کہاکہ پی پی پی کے چیئرمین وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ میں پاکستان کا مقدمہ بھر پور طریقہ سے لڑ رہے ہیں ۔ مودی حکومت کو خارجہ محاذ پر ناکو چنے چبوادئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر کے مسئلہ پر جراتمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی حکومت کو بے نقاب کیا ہے ۔یہ بات انہوں نے پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہاکہ پی پی پی عوام اورو فاق کی جماعت ہے ۔

مزیدخبریں