زکریا یونیورسٹی کا اعزاز ٗ اقوام متحدہ اکیڈمک امپیکٹ کی ممبر بن گئی

ملتان (نیوز رپورٹر) بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان اقوام متحدہ اکیڈمک امپیکٹ کی ممبر بن گئی ہے اور یونیورسٹی کیلئے یہ اعزاز ہے۔ اس سے قبل 147ممالک کی 1500 سے زائد یونیورسٹیاں ممبر ہیں اور اب یہ اعزاز بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کو حاصل ہوا ہے کہ وہ بھی اقوام متحدہ اکیڈمک امپیکٹ کی ممبر بن گئی ہے۔ اس ممبر شپ کے بعد بہاالدین زکریا یونیورسٹی تعلیم کے ذریعے یونیورسٹی میں کیپیسٹی بلڈنگ ، انٹر کلچر ہارمنی، مساوی تعلیم کے فروغ ، گلوبلائزیشن ، ہیومن رائٹس ،غربت کے خاتمے سمیت دیگر اہم موضوعات پر کام کریگی۔ ممبر شپ حاصل کرنے کیلئے زکریا یونیورسٹی کے ڈی ایس اے ڈاکٹر فواد رسول نے ڈاکو مینٹیشن کی تھی۔ ڈاکٹر فواد رسول نے اہم کامیابی پر ملنے والے سرٹیفکیٹ  وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کو پیش کیا جنہوں نے اس کاوش کو بے حد سراہا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...