ملتان (نیوز رپورٹر)چیف انجینئر ٹرانسمیشن اینڈ گرڈز (ٹی اینڈ جی)میپکو چوہدری خالد نذیر نے کہا ہے کہ گرڈاسٹیشنوں سے بجلی کی فراہمی کی صورتحال مسلسل مانیٹرکی جائے۔ بجلی فراہمی میں تعطل آنے کی صورت میں فوری طورپر متعلقہ آپریشنل سٹاف کو الرٹ کیاجائے اور بجلی کی بحالی تک مسلسل رابطے میں رہاجائے تاکہ صارفین کو مشکلات کا سامنا نہ کرناپڑے۔ گرڈاسٹیشنوں کے یارڈ میں سیفٹی ایس او پیز پر 100فیصد عملدرآمد یقینی بنایاجائے اور مستعد رہ کر ڈیوٹیاں سرانجام دی جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 132KV بہاولپور کینٹ گرڈاسٹیشن کے دورے کے موقع پر افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سپریٹنڈنگ انجینئر جی ایس او میپکو ملتان سرکل زاہد اختر بھی موجود تھے۔