تمام کیٹگریز کے ملازمین کے اپ گریڈیشن کیسز مکمل کئے جائیں‘مہر اللہ یار


ملتان (نیوز رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئرمہر اللہ یار بھروانہ نے لائن سٹاف، میٹرریڈنگ سٹاف اور سپروائزری سٹاف کو ترقیاں دینے اور اپ گریڈ کرنے کے لئے احکامات جاری کردئیے ہیں اورکہا ہے کہ تمام کیٹگریز کے ملازمین کے پروموشن اور اپ گریڈیشن کیسز مکمل کئے جائیں اور پروموشن /اپ گریڈیشن کی جائے۔ سیفٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہے اس میں غفلت برتنے والے اہلکاروں /افسران کو سخت محکمانہ سزائیں دے رہے ہیں۔ ان خیالات کاا ظہار انہوں نے میپکو ہیڈ کوارٹر میں واپڈا ہائیڈروورکرز یونین کے مرکزی جنرل سیکرٹری خورشیداحمد خاں سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں گلگشت سب ڈویڑن میں پیش آنے والا مہلک حادثہ انتہائی افسوسناک ہے جسکی تحقیقات کے لئے سیفٹی ڈائریکٹوریٹ کو احکامات دے دئیے ہیں۔ لائن سٹاف ہمارا اثاثہ ہیں ان کی حفاظت کے لئے ہرممکن اقدامات ا±ٹھائیں گے۔ پاکستان واپڈا ہائیڈروورکرز یونین کے جنرل سیکرٹری خورشید احمد خان نے چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئرمہر اللہ یار بھروانہ کو شیلڈ پیش کی ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...