اسمبلیاں ٹوٹیں گی یا نہیں اگلے 72 گھنٹوں کو اہم قرار دے دیا۔شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم زمینی حقائق سے بے خبرہے،جمعہ کواسمبلیاں ٹوٹیں گی لگ پتا جائے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں شیخ رشید نے کہا کہ گندم گیس بجلی مہنگی نایاب ہے ،سٹاک مارکیٹ40ہزارپوائنٹ سے نیچے گندم4100من سے اوپرچلی گئی ہے ،اسلام آبادکے بلدیہ سے بھاگنے والے الیکشن سے فراری ہیں انسانی خوراک توکیامرغیوں کی خوراک بھی نہیں ،مارکیٹیں8بجے بندکرانے سے کچھ نہیں ہوگا،الیکشن ہی عوام کا اعتماد بحال کریںگے۔27کلومیٹرکیاقتدار کوبچانے کیلئے حکمرانوں نے سارے ملک کودائو پرلگادیاہے۔75سالہ تاریخ میں ایسا ہیجان پیدا نہیں ہوا گورنراور سپیکرمیں پھڈاہے ،پیٹرولیم اورخارجہ میں پھڈاہے ،سابق اورموجودہ وزیرخزانہ میں پھڈاہے ،ہرطرف پھڈاہی پھڈاہے72گھنٹے اہم ہیں، جمعہ کواسمبلیاں ٹوٹیں گی لگ پتا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن