مونس الہی نے رانا ثنااللہ کو وزیراعلی ہاؤس سیل کرنےکے لیے چیلنج کر دیا

Dec 21, 2022 | 20:08

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کی جانب سے وزیراعلیٰ ہاؤس کو سیل کرنے کی وارننگ کے جواب میں وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے ایم این اے مونس الٰہی بدھ کی شام لاہور کے 8 کلب روڈ پر پہنچے۔ وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچنے کے بعد مونس الٰہی نے ایک ٹویٹ میں حریف جماعت کے وزیر داخلہ سے سوال کیا کہ وہ 8 کلب کو سیل کرنے کب آرہے ہیں کیونکہ وہ خود یہاں پہنچے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ رانا صاحب میں 8 کلب سی ایم ہاؤس پہنچ گیا ہوں، آپ سیل کرنے کب آرہے ہیں؟مونس الٰہی نے کہا کہ پنجاب میں سب کچھ کنٹرول میں ہے۔یاد رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا تھا کہ گورنر پنجاب کے مشورے پر چوہدری پرویز الٰہی نے اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو وزیراعلیٰ ہاؤس کو سیل کر دیں گے۔اطلاعات کے مطابق کچھ کنٹینرز بھی وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر پہنچ گئے ہیں تاکہ کسی بھی وقت سیل کیا جا سکے۔

مزیدخبریں