اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر عارف علوی اور ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے غزہ میں جاری قتل عام اور انسانیت کے خلاف جرائم کے خاتمے کے لیے اسلامی ممالک کی جانب سے مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان تقریباً 45 منٹ تک ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔ صدر علوی نے غزہ سمیت مقبوضہ فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت اور قبضے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سنگین صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ صدر نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ خواتین اور بچوں سمیت 19 ہزار سے زائد فلسطینیوں کی شہادتوں کے باوجود اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جنگ بندی نافذ کرانے اور ناقابل بیان اسرائیلی مظالم کو رکوانے میں ناکام رہی ہے۔
مسئلہ فلسطین کا حل امن کیلئے اہم: صدر‘ ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ
Dec 21, 2023