اسلام آباد (خبر نگار) عازمین کیلئے حج آپریشن ڈیجیٹلائزڈ کر دیا گیا۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کے تحت عازمین حج کی سہولت کیلئے ریکارڈ مدت میں موبائل ایپ تیار کر لی گئی۔ نگراں وزیرآئی ٹی ڈاکٹرعمر سیف اور نگراں وزیر مذہبی امور انیق احمد نے نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی تیارکردہ ایپلی کیشن کا مشترکہ طور پر اجراء کر دیا۔ ڈاکٹر عمر سیف نے کہا تھا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی)کی ہدایت کے تحت ملک میں ڈیجیٹلائزیشن کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔ نگران وزیر مذہبی امور نے کہا موبائل ایپلی کیشن سے وہ عازمین گم نہیں ہوں گے، ملائشین خواتین کی طرح پاکستانی خواتین حجاج کو قومی پرچم والا عبایا بھی دیں گے۔