سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ، بجلی مزید 1.15 روپے یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 1 روپے 15 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔  نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری اس سال کی پہلی سہ ماہی کی مد میں دی۔ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ نوٹیفکیشن کے اجراء کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔ ر یگولیٹری اتھارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اضافی وصولیاں جنوری تا مارچ 2024ء کے دوران کی جائیں گی۔ اس اضافے سے بجلی صارفین پر 22 ارب 30 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...