پاکستان کو تاحال سرحد پار سے دہشتگردی کے خطرات کا سامنا: امریکہ

واشنگٹن (آئی این پی ) امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ پاکستان کو تاحال سرحد پار سے دہشتگردی کے خطرات کا سامنا ہے، جو ہتھیار طالبان کے ہاتھ لگے وہ امریکا کے نہیں افغان نیشنل آرمی کے ہیں۔ ترجمان امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل جان کربی نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ کانگریس کی منظوری سے افغان آرمی کی ہتھیاروں سے مدد کی، انہیں مضبوط کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ طالبان کے قبضے کے بعد یہ ہتھیار ان کے ہاتھ لگ گئے، کچھ افغان نیشنل آرمی حکام نے طالبان سے لڑائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور ہتھیار ڈال دیئے۔ جان کربی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کا دیرینہ شراکت دار ہے اور رہے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...