اسد قیصر رہا، گوجرہ سے 2 پی ٹی آئی رہنما گرفتار، امجد نیازی، افتخار گوندل پارٹی چھوڑ گئے

اسلام آباد؍ سرگودھا؍ گوجرہ (نوائے وقت رپورٹ+ نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی) سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو 18 روز بعد مردان کی سینٹرل جیل سے رہا کر دیا گیا۔ ان کی رہائی کے موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد جیل کے باہر موجود تھی۔ علاوہ ازیں گوجرہ سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 105 اسامہ حمزہ اور سابقہ جنرل سیکرٹری کاشف اسلم کو سٹی پولیس گوجرہ نے ان کی رہائش گاہوں سے گرفتار کر لیا۔ ان کے خلاف 9 مئی کو جلوس نکالنے، پاک افواج کے خلاف نعرہ بازی پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے مقدمہ  کو اسامہ حمزہ کو الیکشن میں حصہ لینے سے روکنے کی سازش قرار دیا ہے۔ مزید برآں  سرگودھا سے  پی ٹی آئی کے سابق ممبر قومی اسمبلی امجد خان نیازی اور سابق مبمر پنجاب اسمبلی افتخار گوندل  نے  پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ جبکہ دونوں رہنمائوں نے نو مئی  واقعات کی مذمت کی۔ امجد خان نیازی کا کہنا تھا کہ ملک میں ریاستی اداروں اور عوام میں انتشار نہیں ہونا چاہیے، تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کر رہا ہوں، اپنی صحت کی وجہ سے الیکشن میں حصہ نہیں لوں گا۔  افتخار گوندل نے کہا کہ ہم اداروں سے ٹکراؤ کی سیاست کو پسند نہیں کرتے۔ علاوہ ازیں  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی شہر یار آفریدی نے دوبارہ گرفتاری کے خدشے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...