اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے سابق سی ای او ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کو گرفتار کر لیا۔ ملزم شیخ اختر حسین نے جعلی ڈگری کی بنیاد پر سی ای او کی تعیناتی حاصل کی۔ ملازمت کے حصول کیلئے ملزم کی جانب سے پیش کردہ پی ایچ ڈی کی ڈگری جعلی نکلی، ملزم سال 2018ء اور 2019ء کے دوران بطور سی ای او ڈریپ تعینات رہا ملزم کو ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا۔